ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوڈسے اورمودی کے نظریات یکساں: راہل گاندھی

گوڈسے اورمودی کے نظریات یکساں: راہل گاندھی

Fri, 31 Jan 2020 01:08:50    S.O. News Service

کیرلا،30 /جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس) کیرلا کے وایناڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ریلی میں راہل گاندھی نے کہا کہ ناتھورام گوڈسے اور نریندر مودی کے نظریات ایک جیسے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، صرف پی ایم مودی میں گوڈسے کو ماننے کی بات قبول کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ناتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو اس لیے گولی مار دی تھی کہ وہ خود پراعتماد نہیں کرتا تھا۔وہ کسی سے محبت نہیں کرتا تھا۔وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتا تھا۔وہ کسی پر بھروسہ نہیں کرتا تھا۔اور یہ ہمارے وزیر اعظم کے ساتھ بھی ہے کہ وہ صرف خود سے محبت کرتے ہیں اور خود پر بھروسہ کرتے ہیں۔وہیں راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانیوں سے ہندوستانی ہونے کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ہندوستانی ہیں۔اگر میں ہندوستانی ہوں تو یہ فیصلہ کرنے والے نریندر مودی کون ہیں؟ انہیں کس نے یہ لائسنس دیا ہے کہ وہ یہ جانچ کریں کہ کون ہندوستانی ہے اور کون نہیں؟ مجھے پتہ ہے کہ میں ہندوستانی ہوں اور مجھے اس کو کسی کے سامنے ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نوٹس کیجیے، آپ جب بھی نریندر مودی حکومت سے بے روزگاری اور ملازمتوں کے بارے میں بات کریں گے تو وہ اچانک توجہ بھٹکا دیں گے۔این آرسی اور سی اے اے سے روزگار نہیں ملنے والا۔کشمیر اور آسام میں جیسے حالات بنے ہوئے ہیں، اس سے نوجوانوں کو روزگار نہیں ملیں گے۔


Share: